24 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان میں اب بھی 27 کروڑ غریب ہیں

ہندوستان کے منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق ملک میں غریبوں کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق، ہندوستان کے منصوبہ بندی کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں غریبوں کی تعداد ستائیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ہندوستان کے منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق ملک میں تقریباً بائیس فیصد لوگ انتہائی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب غریبوں کی تعداد ستائیس کروڑ ہے۔ان اعداد وشمار کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک شہری غریبی کی لائن سے نیچے زندگی گزارتا ہے۔ ماہرین اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا الزام ہے کہ غریبوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

.......

/169